10 نومبر 2026 - 16:20
حملات سعودی برای شکستن ارادے یمنیوں اور انہیں تسلیم کرانے کی کوشش ہے، انصاراللہ

انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد الفرح نے صنعا اور شہری تنصیبات پر سعودی عرب کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد یمنی عوام پر دباؤ بڑھانا اور ان کی زندگی و روزگار کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔ ان کے بقول، سعودی عرب بارہ سالہ جنگ اور محاصرے کے باوجود یمنی عوام کو جھکانے میں ناکام رہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد الفرح نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں یمن کے دارالحکومت صنعا کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے لکھا: ’’اے عزیز صنعا! تم ہمیشہ امن و سلامتی کے ساتھ رہو۔‘‘

انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی جنگی طیاروں نے فوجی اہداف کے بجائے شہریوں کی زندگی اور روزگار سے وابستہ مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں رہائشی مکانات، گھریلو گیس کے مراکز، بازاروں اور مرغی فارموں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ عوام کے ذرائع آمدن اور روزگار کے راستے بھی بند کرنے کی کوشش کی گئی۔

محمد الفرح نے کہا کہ سعودی عرب کا یہ طرزِ عمل اس کی اصل دشمنانہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، جسے یمنی عوام گزشتہ بارہ برسوں کے دوران بخوبی پہچان چکے ہیں۔ سعودی دشمن اب بھی طاقت کے ذریعے یمن کو جھکانے کی کوشش کر رہا ہے اور اسے یہ گمان ہے کہ فضائی بمباری، محاصرہ اور بھوک مسلط کرکے وہ وہ مقاصد حاصل کرسکتا ہے جو میدانِ جنگ میں حاصل نہیں کرسکا۔ اس کا مقصد یمنی عوام کو آزادی، خودمختاری اور قومی اقتدار سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی میں اضافے کا مقصد صرف تنصیبات اور املاک کو تباہ کرنا نہیں، بلکہ یمن سے اس کے قومی فیصلے کا اختیار چھیننا اور یمنی عوام کو اپنی سرزمین اور خودمختاری سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا بھی ہے، تاکہ وہ دوبارہ امریکہ کی اطاعت قبول کرکے صیہونی منصوبے کے آلۂ کار بن جائیں۔ تاہم یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

انصاراللہ کے رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ فتح کا فیصلہ صرف مادی طاقت سے نہیں ہوتا، بلکہ یہ خداوند متعال کی جانب سے عطا ہوتی ہے۔ آزاد قوموں کے عزم کو نہ بمباری کے ذریعے توڑا جاسکتا ہے اور نہ بھوک کے ذریعے انہیں تسلیم کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن یمنی عوام سے جو کچھ چھیننا چاہتا ہے، وہ اسے کبھی حاصل نہیں کرسکے گا، چاہے جنگ سو سال تک جاری رہے، کیونکہ آزادی، خودمختاری اور استقلال سے دستبردار ہونا یمنی عوام کے تصور میں بھی نہیں ہے۔

محمد الفرح نے یمن کے خلاف جارحیت میں ایک اسلامی ملک کی براہِ راست شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha